• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بھارتی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا


پاکستان میں بھارتی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کےمطابق کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے 7 اور بھارتی قسم کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ملک میں جان لیوا بھارتی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی موجودگی کی سرکاری سطح پر تصدیق ہوگئی۔

اس سے قبل وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو خبردار کرچکی ہے کہ کراچی میں اب کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ زیادہ تر کیس 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے تاکید کی کہ والدین اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں تاکہ بچوں سے ان کو وائرس نہ لگے۔

تازہ ترین