پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی میزبانی مسلم لیگ ن کررہی ہے۔
اجلاس کل مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی سے متعلق معاملات پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی۔