پشاور ایئرپورٹ پر تربیت یافتہ کتوں کے عملی طور سویب ٹیسٹ کی جانچ کے عمل کو دیکھا گیا، سویب ٹیسٹ میں 4 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے وفد نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، وفد نے ایئرپورٹ پر کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات اور ایس او پیز کا جائزہ لیا۔
وفد نے پشاور ایئرپورٹ پر 2 پروازوں کے مسافروں کے طبی معائنے کی نگرانی کی۔
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ کورونا کی تصدیق والے چاروں مسافروں کو فوری طور قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ائرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ وفد نے کورونا سے متعلق اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔