شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کے کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے گا اور اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بار دانہ کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ اور جھبراں مندی میں گندم خریداری سنٹر کے دورہ کے موقع پر کاشتکاروں اور سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔