سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) نامعلوم نوسربازوں نے شہری کو86ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون سے محروم کردیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ وارڈ نمبر چار سے چار نامعلوم نوسربازوں نے شہری حسیب سے86ہزا روپے کی رقم اور موبائل فو ن لیکر رفو چکر ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔