• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ایئر پورٹ پر کتوں کے ذریعے مسافروں میں کورونا کی تشخیص


پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی مدد حاصل کر لی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے نمائندہ وفد نے پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں وفد نے ائیرپورٹ پر پہنچنے والی دو پروازوں کے مسافروں کے طبی معائنے کی خود نگرانی بھی کی۔

اس موقع پر وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

ایئر پورٹ مینجر عبیداللہ عباسی کے مطابق وفد نے پشاور ائیرپورٹ پر کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ باچا خان ایئر پورٹ پرمسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے سویب ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور سویب ٹیسٹ سونگھنے کے بعد کتا اگر بیٹھ جائے تو مسافرکو کورونا مثبت قراردیا جاتا ہے جبکہ سویب ٹیسٹ کے دوران چار مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں فوری طور قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین