وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے معیشت کی تیز رفتاری پر سوال کرنے والوں کیلئے اپنا دو سال پرانا ویڈیو کِلپ شیئر کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کِلپ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’یہ جو پوچھ رہے ہیں ’اچانک‘ معیشت کی رفتار کیسےتیز ہوگئی، ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ پیش ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ اس وقت بتایا تھا کہ دو سال لگیں گے، پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے، فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔