• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج پشاور کی ملازمین کو پوری تنخواہ دینے سے معذرت


اسلامیہ کالج پشاور نے مالی مشکلات کے باعث ملازمین کو پوری تنخواہ دینے سے معذرت کرلی۔

اس حوالے یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ مئی کی پوری تنخواہ اور پینشن دینے سے قاصر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملازمین کو مئی کی صرف بنیادی تنخواہ اور 50 فیصد پینشن دی جائے گی۔

ادھر اسلامیہ کالج ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر دل نواز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ کالج کے 110 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تنخواہوں کی پیسے نہیں ہیں.

دل نواز کا کہنا تھا کہ جائنٹ ایکشن کونسل کی جانب سے یہ اعلامیہ رد کیا جاتا ہے، جامعات کی اس مالی حالت کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

تازہ ترین