اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر نیر بخاری نے حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں کو دعوت دی ہے کہ وہ مل کر حکومت کو منی بل کے زریعے رخصت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی کو پارلیمنٹ کے زریعے عملی جامہ پہنانا آسان ہوگا، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری آج چار سدہ پہنچیں گے جہاں وہ اے این پی کے رہنماؤں سے ملک کر صورتحال پر تبادہ خیال کریں گے،بلاول بھٹو زرداری بیگم نسیم ولی خان کی تعزیت بھی کریں گے۔