پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج چارسدہ کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی قیادت سے ملاقات ہوگی۔
ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس کے بعد پی پی اور اے این پی ملاقات پر سیاسی حلقوں کی نظریں ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی اتحاد میں واپسی کے حوالے سے حتمی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں پی پی اور اے این پی کی واپسی ایسا موضوع نہیں کہ اس پر بحث کے لیے وقت نکالا جائے۔