پشاور(لیڈی رپورٹر)تنظیم پاسبان پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی گئی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت تنظیم پاسبان پاکستان ضلع پشاور کے عہدیداران نے کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بر بریت اور مظالم کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ قبل اول کے تحفظ اور آزادی کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے القدس کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی اسلام اسرائیلی مظالم کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھا کر فلسطین میں جاری بر بریت ختم کریں ۔