دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پونے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 48 ہزار 837 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 44 لاکھ 69 ہزار 476 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 92 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 26 لاکھ 19 ہزار 598 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 9 ہزار 421 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 35 ہزار 318 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 56 لاکھ 6 ہزار 936 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 6 ہزار 197 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 78 لاکھ 18 ہزار 961 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار 998 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار 800 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 61 ہزار 142 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 64 لاکھ 71 ہزار 600 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 358 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 57 ہزار 572 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 47 ہزار 271 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 35 ہزار 978 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 20 ہزار 807 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 53 ہزار 748 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 775 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 80 ہزار 945 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 2 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 13 ہزار 55 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 108 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 37 لاکھ 32 ہزار 263 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 89 ہزار 8 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 36 لاکھ 84 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 334 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 284 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 72 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 697 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 56 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 620 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 878 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 17 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 39 ہزار 322 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 965 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 31 لاکھ 69 ہزار 358 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 61 لاکھ 30 ہزار 509 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔