• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم شیر زمان کی کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچے کے گھر آمد

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان بلدیہ ٹاؤن میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچے 12 سالہ مزمل فاروقی کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے بچے کے والدین سے اظہارِ تعزیت کیا اور بچے کے لیے جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا معاملہ بہت بڑھ چکا ہے، 3 دن پہلے بھی یہاں 9 سال کا بچہ انتقال کر گیا تھا، آج پھر ایک اور بچہ جان سے چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب! آپ کے نالائق اعلیٰ کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں، کتے زیادہ ہونے کی وجہ ان کی اہل کابینہ ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں جو کتوں کی بریڈنگ کی بڑی جگہ ہے، کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ویکسین نہیں ہے تو وزیرِ اعظم عمران خان سے رابطہ کریں، بلاول ہاؤس کے ارد گرد جیسے بھینسیں پالی ہیں ویسے کتے بھی پال لیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگوں سے کہوں گا کہ سندھ کے عوام کو ان سے اب چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں کے والدین کو کیا جواب دیں؟ صوبے میں روزانہ کتے کے کاٹنے سے بچے مر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی بچے کو لاڑکانہ، دادو یا نواب شاہ میں کتا کاٹ لے تو وہاں تو ویکسین بھی موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین