• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے نون لیگ اکنامک ایڈوائزری کونسل کو اہم ٹاسک دیدیا

مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنی جماعت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بےنقاب کرنے کی ہدایت کر دی ۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ اکنامک ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اورمعاشی زبوں حالی سےعوام کو درپیش سنگین مشکلات اجاگر کی جائیں، آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس، ادویات، علاج اورتعلیم مہنگی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حقائق اُجاگر کئے جائیں۔

نون لیگ کے صدر کاکہنا تھا کہ حکومت جھوٹ سے اعداد و شمار تو بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق نہیں بدل سکتی۔

تازہ ترین