پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو ابوطبی پہنچانے کے لیے ایک اور منصوبہ بنالیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب ان کھلاڑیوں کو براستہ بحرین دبئی بھیجا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابوظبی اسپورٹس کونسل کا انتظار ہے۔
سرفراز احمد سمیت دیگر 12 افراد کلیئرنس ملنے پر آج ہی ابوظبی روانہ ہوں گے۔