پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پیش کردہ معاشی اعداد و شمار ناقابل اعتبار اور قوم سے دھوکا ہیں، معیشت کی بربادی کے بعد معاشی غلط بیانی قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی اکنامک ایڈوائزری کونسل اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف حکومت پر برس پڑے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی تباہی ملک پر مسلط کی جارہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اولین کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظور نہ ہونے دیا جائے۔
مسلم لیگ کے اجلاس میں بجٹ کے موقع پر عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔