• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ قراردادوں سے حل نہیں ہوگا، مسلم حکمران قابل عمل پلان دیں، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیےقابلِ عمل پلان دیا جائےحالات نے ثابت کردیا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ زبانی جمع خرچ اور قراردادوں سے حل نہیں ہوگا، اب ان کو بھارت اور اسرائیل کے مظالم سے آزاد کروانے کا وقت آگیا۔ دنیا کے پونے دوارب مسلمان بے تاب ہیں، پاکستانی خون کا آخری قطرہ تک مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے بہانے کے لیے بے قرار ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی دنیا کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کی آواز سنیں،امریکہ اور عالمی طاقتوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں،پاکستان ، مصر، انڈونیشیا، ملائشیا ، ترکی ، ایران اور سعودی عرب کی مشترکہ فوج چوہتر لاکھ سے زائد ہے۔ ان ممالک کے پاس تیرہ سو جنگی طیارے ہیں۔،پاکستان ایٹمی طاقت ہے، اسرائیل کی 83 لاکھ آبادی کو اردن ، شام اور مصر کے گیارہ کروڑ سے زائد مسلمانوں نے گھیرا ہوا ہے، حیران ہوں کہ اسلامی ممالک کے حکمران جرات کا مظاہرہ کیوں نہیں کرتے۔ پشاور کے لبیک القدس ملین مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے افغانستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان کی سرزمین کا ایک ٹکڑا بھی امریکیوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا حکومت چلانے کا کام سیاستدانوں پر چھوڑنا چاہیے عوام خود سیاست دانوں کا احتساب کریں گے۔ سراج الحق نے کہامافیاز وزیراعظم کے اردگرد بیٹھے ہیں اور عوام کو اس بات کا بخوبی علم ہے۔ ملک میں آٹا سکینڈل آیا تو حکومتی لوگ ملوث پائے گئے۔ چینی اور ادویات سکینڈلز آئے تو وزیراعظم کے دوستوں کا نام آیا۔ تازہ ترین راولپنڈی رنگ روڑ سکینڈل آیا تو بھی بنی گالہ میں وزیراعظم کے ساتھ رہنے والوں کا نام آرہا ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ جب ملک کے وزیراعظم مافیاز کی بات کرتے ہیں تو وہ کن لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین