• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عمران عباس لپ اسٹک لگانے کے عادی ہیں؟

پاکستان کے سُپر ماڈل و اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ وہ لپ اسٹک نہیں لگاتے اور نہ ہی یہ اُن کی یہ عادت ہے۔

خوبصورت نین نقش اور خدو خال کے مالک عمران عباس نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں  کی فہرست میں متعدد بار اپنا نام بنا کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

عمران عباس سے متعلق عوام میں کئی شک و شبہات عام پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے لپ اسٹک کا استعمال کرتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔


عمران عباس نے ایک نجی شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران اُن کے ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ’ کیا وہ سرخی لگاتے ہیں؟‘

اس کا جواب دیتے ہوئےعمران عباس کا کہنا تھا کہ ’وہ لپ اسٹک نہیں لگاتے ، وہ لائیو شو میں اپنے سب ہی مداحوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی لپ اسٹک استعمال نہیں کی ہے۔‘

تازہ ترین