• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ 7 جون سے کروائے جانے کا امکان، ذرائع

پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز سات جون سے کرائے جانے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت مزید چھ کھلاڑیوں کو روانگی کی اجازت مل گئی۔

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود 13 میں سے مزید 6 افراد کے ویزے جاری کردیئے گئے، جن میں کرکٹر سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم شامل ہیں۔

6 میں سے 2 افراد کا تعلق کراچی جبکہ 4 کا لاہور سے ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد پہلے کراچی روانہ ہوں گے۔

لاہور کے 4 افراد کراچی میں موجود 2 افراد کے ساتھ یو اے ای کے لیے پرواز کریں گے۔

پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوئے، 7 افراد میں کرکٹر عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین