اسلام آباد (این این آئی)ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے وزارت خارجہ کے زیر اہتمام، یو این ڈی پی، اربن اینوویشن اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے سائیکل ریلی نکالی گئی،سائیکل ریلی کا تھیم’’ پیڈل فار اے گرین پاکستان ‘‘رکھا گیا ہے ،ریلی کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم خان، وزیر مملکت ،پارلیمانی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ،یو این ڈی پی کے سربراہ کنوٹ آٹسبی اور مختلف ممالک کے سفراء نے شرکت کی ،وزارتِ خارجہ کے افسران نے کثیر تعداد میں سائیکل ریلی میں شرکت کی ،سائیکل ریلی "ڈی چوک اسلام آباد سے دفتر خارجہ تک نکالی گئی۔