• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں طویل المدتی منصوبہ بندی صرف ن لیگ نے کی، احسن اقبال

پاکستان میں طویل المدتی منصوبہ بندی صرف ن لیگ نے کی، احسن اقبال


لاہور(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں طویل المدتی منصوبہ بندی صرف ن لیگ نے کی،3 سال ہو گئےآپ ہمارے 12ویں 5 سالہ منصوبے کو مکمل نہیں کر سکے، وزیراعظم نے قوم کو بھاشن دیا کہ ہم پیچھے اس لیے رہ گئےکہ ہمارےہاں طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان تھا، پاکستان میں لانگ ٹرم منصوبہ بندی صرف مسلم لیگ ن نے کی ہے، آپ جیسے لیڈروں نے ملک کو تباہ کر دیا ۔ ہم میڈیم ٹرم منصوبہ دے کرگئے تھے، آپ تو وہ مکمل نہ کرسکے، ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرکے دکھایا تھا۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ3 سال ہو گئے آپ ہمارے 12ویں 5 سالہ منصوبے کو مکمل نہیں کر سکے، جو قرض آپ لے رہےہیں، وہ آنے والی حکومت اور قوم کے لیے پھندا ثابت ہوگا۔ مہنگائی ، بےروزگاری اور غربت سےلوگ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا نہیں پا رہے ، آپ نے 13 ہزار ارب روپےکے قرضے لیے، آپ قرضوں کی واپسی سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں، آج ملک میں خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،اس خسارے کو پورا کرنےکیلئے دونوں ہاتھوں سے قرضے لیے جا رہے ہیں۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی کیلئے کیا کیاہے؟ بجلی اور گیس کہاں سستی کی ہے؟ناقص پالیسیوں کے باعث آپ کو ہر ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی ، ملک کے تمام مافیاز آپ کے پروں کے نیچے ہیں ۔

تازہ ترین