• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کو ملک کے معاشی حالات کا ادراک نہیں،شاہد خاقان عباسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر/ٹی وی رپورٹ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو ملک کے معاشی حالات کا ادراک نہیں،شرح نمو کی الٹی سیدھی باتیں کرنے سے ملک نہیں چلے گا۔ یہاں کوئی بھی آزاد نہیں ہے۔ ملک کے معاشی حالات مشکل ترین دور میں ہیں۔ درباری کا کام ہوتا ہے جھوٹ بولنا۔ جی ڈی پی گروتھ کی باتیں کی جارہی ہیں۔ مہنگائی میں کمی آنی چاہئے۔ احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گروتھ کی الٹی سیدھی باتیں کی جارہی ہیں۔ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی سسٹم ایسے ہی چلتا رہے گا۔ وزیر اعظم اپنے مشیروں اور وزیروں سے پوچھیں2018 میں جی ڈی پی کیا تھی اور آج کیا ہے، آج پاکستانی کی فی کس آمدنی کیا ہے؟، آج ڈاکے ڈالنے والے نجی جہازوں پر ملک سے باہر جارہے ہیں، پانچ سال ملک کی خدمت کرنے والے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

تازہ ترین