ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے نمٹنے کیلئے پاک آرمی ،ایئرفورس، محکمہ پولیس،اےایس ایف اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کےہمراہ فرضی مشق کا اہتمام کیاگیا جس میں شریک جوانوں نے فرضی مشقیں کرتےہوئے ممکنہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اپنے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کیا گیا، موک ایکسرسائز کا جوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچایا جاسکے ، موک ایکسرسائز کےاہتمام پر تما م اداروں کےجوان اپنی بٹالین کی جانب سے واپس چلےگئے۔