پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری اور نجی کالجز کے فزیوتھرپسٹ نے صوبائی اسمبلی میں معاوضہ کیساتھ ہاوس جاب کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی کے باہر پانچ دنوں سے جاری دھرنا دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرینکا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ دھرنا دینے پر مجبور ہونگے جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت نجی انسٹیٹوٹ کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے کہ وہ طلبہ کو پیڈ ہائوس جاب فراہم کریں پشاور پریس کلب میں خیبر پختونخوا فزیکل تھراپی ایسو سی ایشن کے ڈاکٹر بلال ،ڈاکٹر عاقب اور ڈاکٹر جواد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کی جانب سے پیڈ ہاوس جاب کی قرار داد کی منظوری کے بعد دھرنا دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہے جبکہ قرارد کیلئے ارکان اسمبلی کے مشکور ہے اور محکمہ صحت کے بھی شکر گزار ہے .