• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت، اہلخانہ سے تعزیت


قائد حزب اختلاف و نون لیگ کے صدر شہباز شریف نےکوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

شہبازشریف نے ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ارض وطن کی سلامتی پر قربان ہوجانے والے بیٹوں پر فخر ہے، بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال سنجیدگی سے غور کا تقاضا کررہی ہے۔

شہباز شریف نے ایف سی کے زخمی جوانوں کے جذبے کو سراہا، جلد صحتیابی کی دعا کی اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر 2دہشت گرد حملے کئے گئے جن میں 4ایف سی اہلکار شہید،8 زخمی ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں 4سے 5دہشت گردمارے گئے اور7سے 8دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا حملہ کوئٹہ میں پیر اسماعیل کے قریب کیا گیا جس میں دہشت گردوں نےایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین