ملتان کے علاقے شجاع آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر اب تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
واقعے میں ملوث کوئی ملزم بھی تاحال گرفتار نہیں ہوا ہے، واقعے کی 3 مختلف ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔
ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ کے مطابق اب تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے، ملزمان کا سراغ لگانے کے لیئے 3 مختلف ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوششیں جاری ہیں، جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل 4 افراد نے گھر میں گھس کر دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان نے تشدد کر کے دلہا کو زخمی کر دیا تھا۔
ملزمان جاتے ہوئے نقد رقم اور زیورات بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔