اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوس ناک ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے، غیر ذمے داری خطرناک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں۔
ن لیگی صدر نے مزید کہاکہ عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کا اتحاد اور ملکی سلامتی داؤ پر نہ لگائیں۔