فنش وزیراعظم سانا میرین کے ناشتے سے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں۔ اُنہیں ناشتے کی مد میں 300 نہیں 850 یورو ملتے ہیں، جو ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہیں۔
وزیراعظم پر ناشتے کے اخراجات ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقم سے ادا کیے جانے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
فن لینڈ کی وزیراعظم کو ناشتےکی مد میں 300 نہیں 850 یورو ملتےہیں۔ جو ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہیں۔
فن لینڈ میں ایک اخباری رپورٹ میں وزیراعظم اور اہلخانہ کے ناشتے کے اخراجات ٹیکس کے پیسوں سے ادا کیےجانے کے الزام کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔