• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی مسئلہ ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت صوبائی حکومت کا مسئلہ ہے۔

اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ ملک میں تیار ویکسین کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نےکہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبائی معاملہ ہے، بیماری صوبائی، ملکی سرحدوں اور مذہب کو نہیں دیکھتی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں بڑے شہروں میں بیڈ نہ ملنے کی شکایات آئیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ پہلی لہر کی نسبت تیسری لہر میں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ تھی، اس لہر میں آکسیجن پر 60 فیصد مریض تھے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ایمرجنسی میں این سی او سی نے اہم کام کیا، کورونا میں اسپتالوں کی صورتحال میں کچھ فوری بہتری لائے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہر مشکلات میں مواقع موجود ہوتے ہیں، آنے والے دنوں میں پاکستان میں ویکسین بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے میں ہمارا دوست چین قریب نظر آیا، خام مال سے ویکسین بنانا آسان نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، این آئی ایچ میں ویکسین تیار کرنے والوں پر فخر ہے۔

تازہ ترین