لیجنڈری اداکار سلمان خان پر تنقید کرنے پر میکا سنگھ ناقد کمال آر خان کے خلاف اور سلمان خان کے حق میں میدان میں آگئے۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن دیشا پٹانی، سلمان خان اور جیکی شیروف جیسے اسٹارز کی ذاتیات پر تنقید بالکل بیہودہ عمل ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں کم از کم لوگوں کو ’رادھے‘ کی شکل میں کچھ نہ کچھ دیکھنے کو ملا ہے۔
میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کئی اسٹارز کے آر کے سے متعلق شکایات کر چکے ہیں اور میں متعدد مرتبہ ان کے خلاف بولتا رہا ہوں۔
بھارتی گلوکار نے کہا کہ میں نے کے آر کے کیخلاف اس وقت بھی آواز اٹھائی تھی جب اُس نے سارہ علی خان کو بےجا تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔