• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے غزہ منصوبے کیخلاف عرب رہنماؤں کا متبادل حکمتِ عملی پر غور

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
 تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

سعودی عرب میں عرب رہنماؤں نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف متبادل حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کے متبادل حل کے لیے ریاض میں 7 عرب ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ فلسطینی حقِ خودارادیت اور علاقائی استحکام کے خلاف ہے۔

رہنماؤں نے غزہ سے متعلق مصری تعمیرِ نو منصوبے پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جس کے تحت 3 سے 5 سال میں غزہ کی تعمیرِ نو، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور دو ریاستی حل کے لیے سیاسی بنیاد رکھی جائے گی۔

4 مارچ کو قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں اس متبادل منصوبے کو باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید