ملتان (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما مُجیب احمد خان نے کہا ہے کہ نواب مظفر خان سدوزئی شہید ہماری نااہلی و بے حسی کے سبب آج تاریخ میں کھو چکا ہے، حاکم مُلتان نواب مظفر خان سدوزئی نے ظلم کے خلاف اپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کر کے ثابت کیا کہ حق کا ساتھ دیتے ہوئے سر جھکایا نہیں جاتا۔وہ روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مُلتان کے زیر اہتمام 203ویں یوم سقوط ملتان پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ شوکت اشفاق، شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر فاروق لنگاہ، ایم احسان خان سدوزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نواب مظفر خان سدوزئی کی شہادت شروع ہونے والا استحصال کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔