فیصل آباد میں تین سال کی بچی کے لاپتا ہونے اور نہر سے لاش ملنے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، معصوم کشف کو اس کے والد نے نہر میں پھینکا۔
پولیس کا کہنا ہے تفتیش کے دوران ملزم آصف نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ملزم نے بیان دیا کہ کشف کی شرارتوں کے باعث اس کی نیند پوری نہیں ہوتی تھی، بچی کے تنگ کرنے کی وجہ سے اسے نہر میں پھینک کر اغوا کا ڈرامہ کیا۔
ملزم نے گزشتہ روز دربار سے بچی لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا، بچی کی لاش آج گوجرہ میں نہر سے ملی تھی۔