• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: محکمہ تعلیم نے جون میں امتحانات کی تیاری سے متعلق آن لائن ایپ تیار کرلی



محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا  نے جون میں امتحانات کی تیاری سے متعلق آن لائن ایپ تیار کرلی۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اکیڈمی نامی آن لائن ایپ بچوں کو امتحانات کی تیاری کروائے گی۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ طلباء 3 بجے سے رات 10 بجے تک ایپ سے فری آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  34 ہزار اسکول ہیں سب کو ابھی ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرسکتے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ  تمام اساتذہ اور اسٹاف کورونا ویکسی نیشن کروائیں۔

تازہ ترین