وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات کے حوالے سے بچوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات لینے کے فیصلے پر کسی قسم کی نظر ثانی نہیں ہوگی۔ بچے تیاری کریں طلباء کے جائز مطالبات پر ہم نے کافی نرمی کی ہے کیونکہ یہ بچوں کے مستقبل اور تعلیم کا فیصلہ ہے۔
وزیر تعلم نے پریس کانفرنس کے دوران رواں سال لازمی امتحانات لینے کا اعلان کیا ، اور کہا کہ اس حوالے سے ہم کوئی دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں گے، پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ 9 ویں اور 10 ویں کا صرف اختیاری مضامین اور ریاضی میں امتحان لیا جائے گا یعنی نویں اور دسویں کے صرف چار مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ 11 ویں اور 12 ویں کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ تعلیمی بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔