کھلونے بنانے والی معروف کمپنی کے ملازمین نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے یورو فٹ بال کے آغاز سے قبل کوپن ہیگن میں دُنیا کی سب سے بڑی فٹ بال بناڈالی۔
فٹ بال کا وزن دو اعشاریہ پانچ ٹن اور اونچائی چار میٹر ہے، کمپنی کے کلینر سے لے کر سی ای او تک سب نے اس کام میں حصہ لیا۔
11 جون سے مختلف ممالک میں شروع ہونے والے یورو کپ فٹ بال میں ڈنمارک کی ٹیم اپنے میچز دارالحکومت کوپن ہیگن میں کھیلے گی جہاں کھلونے بنانے والے دُنیا کی معروف کمپنی نے دُنیا کی سب سے بڑی فٹ بال بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
فٹ بال کا وزن دو اعشاریہ پانچ ٹن اور اونچائی چار میٹر ہے،اس فٹ بال کو بنانے میں کمپنی کے کلینر سے لے کر سی اوی او تک سب نے کام کیا۔
فٹ بال کی تشکیل میں ایک لاکھ 73 ہزار 600 لیگو بلاکس کا استعمال کیا گیا اور ڈیڑھ سو گھنٹے صرف ہوئے۔