• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری رو ڈ تا آئی جے پی روڈکی کشادگی اور بحالی آئندہ ماہ مکمل ہو جائیگی، اجلاس میں بریفنگ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) عوام کو سفر کے لیے بہترین سڑکوں اور شہریوں کو صاف ستھرے اور خوبصورت رہائشی ماحول کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کا بنیادی حصہ ہے۔  سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے ان خیالات کا اظہار مری رو ڈ تا آئی جے پی روڈ(ڈبل روڈ) کی کشادگی اور بحالی کے کام کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کیا۔ ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ڈاکٹر ملک عابد، ڈائریکٹر پی ایچ اے اکرم ثوبان ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمر فاروق ، ایس ڈی او واپڈا جان فدااور کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر چوہدری عدنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے راولپنڈی عمر فاروق نے منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اعشاریہ ایک کلومیٹر روڈ کی کشادگی ، بحالی اور بیوٹیفکیشن پر سولہ کروڑ روپے کی لاگت سے کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اب صرف روڈ پر لین مارکنگ اور کیٹ آئیز کی تنصیب کا کام باقی ہے جو پندرہ جو ن تک مکمل ہوجائے گا۔  محمد حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کو جدید ترین سہولیات سے مزین ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 
تازہ ترین