• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں پینے کا صاف پانی ناپید ہو گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز 4میں بھی پینے کا صاف پانی ناپید ہو گیا ہے اور علاقہ مکین گندہ پینے پر مجبو ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے کا اندیشہ ہےعلاقہ عوام نے ارباب اختیار سے نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے مکینوں کے مطابق علاقہ میں دستیاب اور گرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس سے قبل فیز تھری سیکٹر ایل تھری میں بھی پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں تھا جس سے علاقہ میں مختلف پیٹ اور دیگر امراض پھیل رہے تھے جبکہ اب فیز فور میں پینے کا صاف پانی ناپید ہو چکا ہے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نےمتعلقہ حکام سے اس حوالے سے نوٹس لیکر پینے کا صاف پانی فراہم کرنےکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ سرکاری پانی پینے کے قابل نہیں جسکی وجہ سے وہ پینے کے لیے دو دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین