• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے 14 پی ایچ ڈی کی منظوری دے دی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا آن لائن اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس منعقد ہواجس کے ایجنڈے میں سکالرز کی طرف سے جمع کرائے گئے17 پی ایچ ڈی موضوعات تھے جن میں سے 14کی باقاعدہ منظوری دی گئی جبکہ تین موضوعات سکالرز کی سپرائزرز کی غیر موجودگی کی وجہ آئندہ اجلاس تک ملتوی کئے گئے۔ اے ایس آر بی اجلاس میں سکالرز کی طرف سے ریسرچ پروپوزل پیش کئی گئی جبکہ سکالرز کی رہنمائی ان کی سپروائزرز نے کی۔ اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر نے سکالرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی تحقیق عملی معنی میں معاشرے کو فائدہ پہنچائے گی۔
تازہ ترین