• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداح آج ان کی پانچویں برسی منارہے ہیں۔

محمدعلی نے17جنوری1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے70 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔

انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ اسکور کیا ۔

دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنے والے محمد علی 3جون 2016کو انتقال کرگئے

تازہ ترین