• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل معاملات پر آن لائن میٹنگ تاخیر کا شکار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے معاملات پر آن لائن میٹنگ فرنچائز مالکان کی مصروفیات کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آن لائن اجلاس میں پی سی بی عہدیداران اور فرنچائزز کے نمائندگان شریک ہوں گے تاہم دن ایک بجے ہونے والی میٹنگ میں کئی فرنچائز مالکان مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آن لائن اجلاس کے نئے وقت کا اعلان مالکان کی دستیابی سے مشروط ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے ابوظہبی میں آغاز کیلئے 9 جون کی تاریخ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین