• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏حکومت اپوزیشن اور میڈیا کو کچلنا چاہتی ہے، شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن اور میڈیا کو کچلنا چاہتی ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب حراست میں خورشید شاہ کو 21 ماہ ہوگئے ہیں، عدالت نے آج خورشید شاہ کے اہلخانہ کو بلایا ہوا ہے، نیب کو تحقیقات کیلئے 21 ماہ کیوں لگ گئے؟

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت ملک میں ہے اور مقدمات کا مقابلہ کررہی ہے، حکومت اپوزیشن اور میڈیا کو کچلنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا چوری ہو یا رنگ روڈ، آپ چوری کرکے باہر چلے جاتے، معلوم نہیں یہاں ایک پاکستان ہے یا دو، میڈیا کے خلاف نیا آرڈیننس منی مارشل لا ہے۔

تازہ ترین