• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی باتیں ’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ جیسی ہیں، فرخ حبیب

وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی معاشی امورسے متعلق باتیں ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ جیسی ہیں، بلاول صاحب معیشت پر تبصروں سے گریز کریں، 18ویں ترمیم کے بعد قیمتوں پر عملدرآمد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، بلاول بتائیں سندھ میں نئے صنعتی زون کیوں قائم نہیں کررہے۔

فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مالی سال مکمل ہونے پربھارت کی گروتھ منفی 8فیصد پر ہے، برطانیہ کی گروتھ منفی9.9، بنگلا دیش کی شرح نمو 1اعشاریہ 6فیصد ، ترکی کی شرح نمو 1اعشاریہ 8 فیصد اورپاکستان کی شرح نمو 4 فیصد پر ہے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ گزشتہ 10 سال میں بجلی اور گیس کے شعبے میں کرپشن کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، مؤثر زرعی پالیسیوں کی بدولت رواں برس ملک میں گندم کی 27اعشاریہ 3 ملین ٹن ریکارڈ پیدوار ہوئی،زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر23 بلین ڈالر ہوگئے ہیں۔

فرخ حبیب نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ترسیلات زر ریکارڈ 24بلین ڈالر، یورو بانڈز 2اعشاریہ 5بلین ڈالر اور ایل ایس ایم 9 فیصد اضافہ ہوا۔

وزیر مملکت نے کہاکہ سندھ میں صحت اور تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا 35فیصد تقریباً 420ارب روپے مختص کیا گیا جوکرپشن کی نذر ہوگئے۔

تازہ ترین