وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ دس ڈیموں پر کام ہورہا ہے۔
مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، سوات میں جلد فورجی ٹیکنالوجی کی سہولت میسر ہوگی۔
مرادسعید نے کہا ہے کہ کابینہ میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں پر فوکس کرنے کا کہا، ای کامرس سیکٹر پاکستان کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی پی گروتھ بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ ہر مہینے نئے نئے پراجیکٹس لانچ ہورہے ہیں، سوات میں متعدد گاؤں میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔
امین الحق نے کہا ہے کہ ملکی اور غیرملکی ٹورسٹ کو انٹرنیٹ مہیا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 12مہینے میں سوات کا ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔