• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورینیم کی کھلے عام خرید و فروخت پر فیٹف بھارت کیخلاف فوری تحقیقات شروع کرے، رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ یورینیم کی کھلے عام خرید و فروخت پر فیٹف بھارت کیخلاف فوری تحقیقات شروع کرے۔

اس حوالے سے رحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ ہر سال اس طرح کے کئی واقعات بھارت میں رونما ہوئے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نیوکلیئر پھیلاؤ کی اس سراسر خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

رحمان ملک نے کہا کہ امید ہے فیٹف آنے والے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے گا۔

 سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالتا تو اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جاؤں گا۔

تازہ ترین