• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ ایک سیاستدان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ،دوسری جانب قابض افواج کے بہیمانہ تشدد سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے ترال پولیس اسٹیشن میں پولیس کی حراست کے دوران قابض افواج کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگیا، نوجوان کی شناخت محمد امین ملک کے نام سے ہوئی جس کو چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق محمد امین ملک کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران گولی مارکر شہید کیا جب کہ شہید نوجوان کا ایک بھائی پہلے ہی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوچکا ہے۔

تازہ ترین