• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین لاڑکانہ بورڈ پروفیسر نسیم میمن کا تقرر نامہ جاری کرنیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نسیم احمد میمن کو چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے 20 روز میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آخری موقع کے باوجود اگر تقرر نامہ جاری نہ کیا تو متعلقہ افسران کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرینگے۔جمعرات کو سیکرٹری یونی ورسٹیز اینڈ بورڈ قاضی شاہد پرویز عدالت میں پیش ہوئے اور معذرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نسیم احمد میمن کیخلاف انکوئری مکمل نہیں۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ آپ نے گذشتہ ماہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کا وعدہ کیا تھا قاضی شاہد نے کہا کہ عدالت کی اجازت سے ہی ویریفکیشن کر رہے تھے۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ درخواست گزار کی ویری فیکشن کرانا آپکا حق ہے ایک حراساں کرنے کے الزام کے تحت جو ابھی ثابت بھی نہیں ہوا اس بنیاد پر آپ تقرر نامہ کیسے روک سکتے ہیں جب کوئی بندہ بڑی عہدے پر تعینات ہونے لگتا ہے تو ایسے الزام لگتے رہتے ہیں لہٰذا اب ہم آپ کو مزید وقت نہیں دے سکتے آخری موقع دیتے ہوئے عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ پروفیسر نسیم احمد میمن کا بحیثیت چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ تقرر نامہ جاری کر کے 20 جون تک رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

تازہ ترین