اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکی معاشی امور سے متعلق باتیں "ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا" کے مترادف ہیں‘بلاول صاحب آپ کو معاشی امور کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہوتا تو اس پر تبصروں سے گریز کریں‘ بلاول یہ بتائیں کہ سندھ میں مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کتنے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی‘ ٹڈی دل کےحملے،بھارت کے ساتھ سرحدوں پر تناؤ، پی ڈی ایم کی بلیک میلنگ، عدم اعتماد، استعفوں کی سیاست ، ایف اے ٹی ایف پر بلیک میلنگ چیلنجز کے باوجود عمران خان نے کمٹمنٹ کے ساتھ ملک کی گروتھ کو کریڈٹ کارڈ سے باہر نکل کر مستقل معیشت دی۔ جمعرات کو بلاول زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں ان کا کہناتھاکہ مالی سال مکمل ہونے پربھارت کی گروتھ منفی 8فیصد،برطانیہ کی گروتھ منفی9.9، بنگلہ دیش 1.6فیصد،ترکی 1.8 پر ہے۔