• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے 8خواتین سمیت 9افراد اغواء

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) 8خواتین سمیت 9 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ عظمت نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے19سالہ بیٹے حسرت حسین کو اغواء کر لیا۔ وسیم اختر نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ عقیل و دیگردو افراد نے میری26سالہ ہمشیرہ (م ش) کواغوا کر لیا۔ شوکت محمود نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ ثاقب و دیگر تین افراد نے میری 16سالہ بیٹی( م) کو اغواء کر لیا۔ پرویز نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ عبد الرحمن و دیگر 6 افراد نے (م ب) عمر 16سال کو اغواء کر لیا۔عنصر خان نے بنی گالہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری20سالہ بیٹی (ا ش) کو اغواء کر لیا۔ محمد صدیق نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ فریاد نے میری بیٹی (ک ب) عمر 20سال کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔تھانہ وارث خان کو محمد نعیم نے بتایاکہ اس کی17سالہ بیٹی (ز) جو دسویں جماعت کی طالبہ ہے کو کسی نے اغواءکرلیا۔تھانہ نصیر آباد کو عرفان حسین نے بتایا کہ اس کی اہلیہ (س) کو زوہیب اغواءکرکے لے گیا۔تھانہ کو ٹلی ستیاں کو لیاقت نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ر) کو نامعلوم ملزموں نے اغواءکرلیا۔
تازہ ترین