مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام چلانے کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے بغیر قیام امن ناممکن ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کی صورتحال عرب ممالک کے ہنگامی اور غیرمعمولی سربراہی اجلاس سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی اجلاس فلسطینی بھائیوں کی پکار پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ خطے کے امن اور استحکام کو کئی خطرات لاحق ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے عوام دائمی امن اور انصاف کے خواہاں ہیں، ہتھیاروں کی طاقت سے غزہ کو مکینوں سے خالی کرانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔
مصری صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں مصر صرف انصاف پر مبنی امن کا خواہاں ہے۔
انھوں نے کہا غزہ کے شہریوں کا اپنی سرزمین پر بقاء کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔